رہائش کیلئے سوئمنگ پول والا گھر، 20ہزار ڈالر دیئے جائیں ،امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
رہائش کیلئے سوئمنگ پول والا گھر، 20ہزار ڈالر دیئے جائیں ،امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )امریکا سے عاشق کی تلاش میں آنیوالی خاتون پینترے بدلنے لگی۔ نوجوان پردھوکہ دینے کاالزام لگانے والی اونیجا نے ائرپورٹ پرمنی ایکسچینجرپرفراڈ کا الزام دھردیا۔ کہا اس کے ہزاروں ڈالرزہتھیائے گئے۔ بدلے میں بہت کم روپے ملے۔ خاتون کاکہناتھا پہلے بیس ہزارڈالرزدیے جائیں پھرپاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچوں گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے بتایا کہ مجھے20ہزارڈالرفنڈ کے طورپرچاہئیں، جبکہ یہاں رہنے کیلئے ہفتہ وار5سے 10 ہزاررقم چاہئے، میں حکومت پاکستان سے ایک گھرکامطالبہ کرتی ہوں۔ میں عمارت میں درست طریقے سے بجلی چاہتی ہوں۔اونیجا اینڈریونے بتایا کہ مجھے ایساگھرچاہئے جس کے بیک یارڈمیں ایک پول بھی موجودہو، گھرمیں بجلی اور دیگرسہولیات بھی موجود ہوں، میں چاہتی ہوں میرے مطالبات فوری طورپرمانے جائیں، مطالبات کا مقصد یہ ہے کہ ان لوگوں کو اس طرح مشکل میں نہیں رہنا چاہیے۔
امریکی خاتون نے کہا کہ امریکامیں موجودمیرابزنس ختم ہوگیااس لیے واپس نہیں جاناچاہتی، میرانیویارک میں کپڑوں کابزنس تھا، میں نے اپنے کپڑوں کابزنس دبئی منتقل کرلیا تھا، میں اپنی فیملی کے ہمراہ دبئی جانا چاہتی ہوں۔اونیجا اینڈریونے مزید سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے پاس12،13ہزارڈالرکی رقم ہے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی میرے ساتھ 36 ہزار ڈالرز کا فراڈ ہوا ہے، یہ رقم بھی مجھے واپس چاہیے، میں امریکا واپس نہیں جاناچاہتی، فیملی کے ہمراہ دبئی منتقل ہوناچاہتی ہوں۔امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ میری فیملی بھی پاکستان میں موجودہے، لیکن وہ کہاں ہیں یہ نجی معاملہ ہے۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریونے احمد ندال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پربات کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا یہ میرے مذہب کے خلاف ہے، اگرمجھے 20ہزارڈالرزدیے جائیں تو اس کے بعد میں سوچوں گی۔ اورمیں چاہتی ہوں کہ حکومت یہ مطالبات فورا پورا کرے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون نے
پڑھیں:
مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
مالدیپ نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے نئی نسل کے لیے تمباکو کے استعمال پر مستقل پابندی نافذ کر دی، یوں وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے آئندہ نسلوں کے لیے سگریٹ نوشی کو قانونی طور پر ممنوع قرار دیا ہے۔
مالدیپ کی وزارتِ صحت کے مطابق نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2007 کے بعد پیدا ہونے والے افراد پر زندگی بھر تمباکو مصنوعات کی خرید و فروخت اور استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔
یہ قانون صدر محمد معیزو نے مئی میں منظور کیا تھا، جس کا مقصد تمباکو سے پاک نسل کی تشکیل اور عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ایک جرات مندانہ اقدام ہے تاکہ نوجوان شہری تمباکو کے مہلک اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
حکام کے مطابق یہ پالیسی عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔