توشہ خانہ سے کس کو کیا کیا ملا؟ سب سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
توشہ خانہ سے کس کو کیا کیا ملا۔؟ سب سامنے آگیا۔ سعودی عرب، ایران، چین، یو اے ای، ازبکستان سمیت دیگر دوست ممالک سے قیمتی و نایاب تحفے ملے۔ وزیراعظم، صدر کے سٹاف کو بھی تحائف ملے۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ سے کس کو کیا کیا ملا۔؟ سب سامنے آگیا۔ سعودی عرب، ایران، چین، یو اے ای، ازبکستان سمیت دیگر دوست ممالک سے قیمتی و نایاب تحفے ملے۔ شہباز شریف، خواجہ آصف، بلاول بھٹو، شزا فاطمہ کو قیمتی و نایاب تحفے ملے۔ وزیراعظم، صدر کے سٹاف کو بھی تحائف ملے۔ محمد شہباز شریف، بلاول بھٹو، خواجہ آصف، شزا فاطمہ و دیگر نے پالیسی کے تحت مفت بھی اشیا حاصل کیں، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بھی بے شمار اشیاء مفت حاصل کیں۔ نواز شریف، مریم نواز کو ملنے والے تحفے سرکاری ریکارڈ میں جمع کرا دئیے گئے۔ شہباز شریف کو حاصل ہونے والی اشیاء کی کل قیمت متعلقہ سرکاری کمیٹی نے صرف 2لاکھ 67 ہزار روپے لگائی، شہباز شریف نے ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے دیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل
فائل فوٹوتوشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر سابق ملٹری سیکریٹری محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو طلب کرلیا گیا۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے استغاثہ کے دو اہم گواہان انعام شاہ اور صہیب عباسی پر جرح مکمل کرلی ہے، دونوں گواہان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہان کی حیثیت سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دو اہم گواہان سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈیئر محمد احمد اور سابق ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کو بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت طلب کرلیا ہے۔
کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، قوثین فیصل مفتی اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی کمرہ عدالت میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر بھی سماعت میں شامل تھے۔