بھارت: شمس آباد ائرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں شمس آباد ائرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو نامعلوم فون کال موصول ہوئی، جس میں ائرپورٹ پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد ائرپورٹ کی فورسز نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔ ائرپورٹ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فون تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کیا گیا تھا اور فون کرنے والے کی ذہنی حالت معمول پر نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی تھی۔ دھمکی آمیز ای میل میں 2لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس، انسداد دہشتگردی کی ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ پہنچ کر یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی لیکن کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ یونیورسٹی کو ملنے والی ای میل میں رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مخصوص یو پی آئی آئی ڈی بھی دی گئی تھی جس پر ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس آئی آئی ڈی کو سائبر کرائم ٹیم کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو بم سے ا کی دھمکی گئی تھی کے بعد
پڑھیں:
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے استعفی دے دیا
کراچی:داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے نامساعد حالات کے باعث دوران مدت ملازمت اپنے عہدے سے استعفے دے دیا۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمرین حسین نے مستعفی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ اصولوں پر سودے بازی نہیں کرسکتیں، اسی وجہ سے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعلی ہاؤس، ایچ ای سی، حکومتی حلقوں یا کسی بھی اور کارنر سے کسی دباؤ کا سامنا نہیں تھا بلکہ وزیر سندھ نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ یونیورسٹی کے لیے سرپلس بجٹ چھوڑ کر جا رہی ہیں جب تک وزیر اعلیٰ سندھ استعفیٰ منظور نہیں کرتے پالیسی میٹر کے علاوہ وہ یونیورسٹی کے روز مرہ امور انجام دیں گی۔
انہوں نے یہ استعفی یونیورسٹی امور میں پیش آنے والے بعض نامساعد حالات کے سبب ای میل کے ذریعے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو بھجوادیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ثمرین حسین نے بطور وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اپنی 4 سالہ مدت ملازمت کے ابھی 29 ماہ گزارے ہیں اور 19 ماہ ابھی باقی ہیں۔