’جو مرضی کہتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا‘، معمر رانا کا متنازع ویڈیو پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا جن کی گزشتہ دنوں ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اب اپنی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا‘۔
وائرل ویڈیو میں اداکار معمر رانا کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے سے خوش ہیں‘۔
View this post on Instagram
A post shared by Anokhay (@anokhay.
واضح رہے کہ معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر رانا کو چلنے میں دشواری ہو رہی ہے، اداکار اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پا رہے اور ان کے ساتھی اداکار انہیں سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اداکار نے شراب نوشی کی ہے جس کی وجہ سے نہ تو وہ چل پا رہے ہیں اور نہ کسی سے بات کر پا رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کے بعد اداکارہ میرا بھی معمر رانا کے دفاع میں سامنے آئی تھیں انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ غلط ہاتھوں میں ہیں، مجھے ان کی فکر ہو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فلم باب لالی ووڈ معمر رانا میراذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فلم باب
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔