زیر تعمیر گھر سے تھیلی میں بند زندہ نومولود بچی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت میں ایک زیر تعمیر گھر سے تھیلی میں بند زندہ نومولود بچی برآمد ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گجومتہ چوک ایل ڈی اے روڈ سے ایک زندہ نومولود بچی کے ملنے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ ریسکیو اہل کاروں کو بچی ایک بورے تھیلے میں ملی جو کہ زندہ تھی۔ بچی کو چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے نومولود بچی برآمد ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو نومولود بچی کو فوری طور پر تحویل میں لینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں نومولود بچی کی بہترین نگہداشت اور پرورش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار سلیم بھی گرنے کے باعث زخمی ہوا، جس کا پاؤں فریکچر ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کے دیگر جرائم اور ممکنہ نیٹ ورک سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔