بھارتی مونا لیزا کی قسمت بدل گئی، فلم سائن کر لی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
حال ہی میں مشہور ہونے والی بھارتی مونا لیزا ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئی۔
ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع کمبھ میلے سے حال ہی میں ایک خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور یہ مونا لیزا کے نام سے مشہور ہے۔
یہ لڑکی اپنی خوبصورت آنکھوں، بھوری رنگت اور بولنے کے منفرد انداز کی وجہ سے کمبھ میلے میں آنے والے متعدد زائرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں اس لڑکی کو کمبھ میلے میں گھاٹ پر مالا بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب 16 سالہ سالہ مونا لیزا بھوسلے نے ایک فلم سائن کر لی ہے۔
بھارتی فلم ڈائریکٹر سنوج مشرا مونا لیزا بھوسلے کے گاؤں میں ان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لڑکی اور اس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور فلم کے حوالے سے تمام معاملات پر گفتگو کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کا نام ’The Diary of Manipur‘ ہے اور اس کی شوٹنگ فروری میں ہو گی۔
ڈائریکٹر سنوج مشرا نے کہا ہے کہ مونا لیزا اور ان کے اہلِ خانہ بہت ہی معصوم اور میری سوچ سے بھی زیادہ سادے اور شریف لوگ ہیں، مونا لیزا بھوسلے ابھی چھوٹی ہے، ہمیں اسے تیار کرنا ہے۔
اس موقع پر مونا لیزا بھوسلے نے بھارتی ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے لیے بہت محنت کروں گی، محنت کروں گی تو آگے بڑھوں گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔
کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔