ون بیلٹ ون روڈ پاک چین دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے، عطاءاللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک چین دوستی کو لازوال اور تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی گہرے اور والہانہ ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے پاک چین تعلقات کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہرا اور شہد سے میٹھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سرحدوں کے ساتھ ساتھ پہاڑ اور شاہراہیں بھی مشترک رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چین کے ایکسچینج پروگرامز میں چھ مرتبہ شامل ہو چکے ہیں اور ہر بار چین میں جا کر اپنائیت اور عزت کا احساس ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا “ون بیلٹ، ون روڈ” منصوبہ ایک شاندار اقتصادی اقدام ہے، جس سے خطے کی معیشت کے ثمرات وابستہ ہیں۔ انہوں نے سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے مرحلے کی جانب پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ایک بڑا سنگ میل ہے اور اس سے پاک چین اقتصادی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کسی موسم کی محتاج نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا لازوال رشتہ ہے جو ہر آزمائش میں پورا اترا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو آنے والی نسلوں تک مضبوط تر بنا کر پہنچایا جائے گا۔
عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران صدر شی جن پنگ کے آبائی شہر شیان کا دورہ بھی کیا گیا، جو پاک چین تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین دوستی کے مضبوط رشتے کو برقرار رکھنے اور مزید مستحکم کرنے کے لیے وہ آخری سانس تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک چین دوستی ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے انہوں نے ہوئے کہ چین کے کہ پاک
پڑھیں:
بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی
بھارت نے پاکستان کے ساتھ انڈس واٹر معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں