آسٹریلیا کو بڑا دھچکا ، مچل مارش انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی انجری کے باعث ٹرافی سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آل راونڈر مچل مارش کمر کی تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ری ہیب کے دوران مچل کی کمر کی تکلیف میں کمی نہیں ہوئی، کھلاڑی مزید آرام اور ری ہیب میں حصہ لیں گے۔
آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی اور میڈیکل ٹیم نے مچل مارش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کے متبال کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈز میں تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا مچل مارش سے باہر
پڑھیں:
آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔
شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔