لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے افسراں اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں، مسافروں کو متاثرہ ٹریک کی جگہ دوسری ٹرین کے ذریعے ساہیوال روانہ کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس ریلوے حنیف گل نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر ٹرین پائلٹ کی غفلت سمجھی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
---فائل فوٹولیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔
ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔
لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں۔