واشنگٹن طیارہ حادثہ: مرنے والی پاکستانی خاتون نے حادثے سے 20 منٹ قبل شوہر کو کیا میسج کیا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
امریکی مسافر طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں، حادثے سے 20 منٹ قبل انھوں شوہر کو کیا میسج کیا تھا؟تفصیلات کے مطابق امریکی دارلحکومت واشنگٹن میں مسافر طیارے سے فوجی طیارہ ٹکرانے کے واقعہ میں جاں بحق افراد میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہے۔خاتون کا نام اسری حسین ہے، خاتون نے اپنے شوہر حماد رضا کو ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ بیس منٹ بعد پرواز ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ہے، جس کے بعد طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا اور شوہر ایئرپورٹ پر منتظر رہ گیا۔حماد نے بتایا کہ انکی اہلیہ اسری کسی کام کے سلسلے میں واشنگٹن گئی تھیں۔حماد رضا اور اسریٰ حسین کی ڈھائی سال قبل شادی ہوئی تھی اور دونوں بطور کنسلٹنٹ کام کرتے تھے۔واضح رہے کہ امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد قریبی دریا میں گرگیا تھا، جس کے نتیجے میں تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔اس طیارے میں اسریٰ حسین اور عملے کے اراکین سمیت 64 افراد سوار تھے تاہم حکام کے مطابق اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
پیر کے روز میکسیکو سٹی کے بینیتو خواریز ایئرپورٹ پر ایرو میکسیکو کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے بالکل سامنے آ گیا جو رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایرو میکسیکو کنیکٹ کی پرواز 1631 نے زمین سے صرف 200 فٹ کی بلندی پر ڈیلٹا کی پرواز 590 کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس کے سامنے لینڈ کیا۔ لینڈنگ کرتے وقت ڈیلٹا طیارے میں 144 مسافر اور 6 عملہ سوار تھے۔
ڈیلٹا کے پائلٹس نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور طیارہ واپس ٹرمینل لے جایا گیا جس کے بعد پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ایوی ایشن سیفٹی کی درجہ بندی 2021 میں کم کر دی گئی تھی جو 2023 میں بحال کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ حادثہ طیارہ