مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
لاہور:ملتان میں معمر شہری پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے پولیس کو تشدد کا کوئی حق نہیں، پولیس کو شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنانا چاہیے، پولیس کی عزت ہوتی ہے تو کیا عام آدمی کی عزت نہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ مجھے اپنے ہر شہری کی عزتِ نفس کا احساس ہے، کسی کو عام آدمی پر ظلم و زیادتی کی اجازت نہیں دوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کی فوٹیج دیکھ کر نہایت تکلیف ہوئی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولیس افسر مریم نواز
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔