پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر  نے کارکنوں سے 8 فروری کے جلسے کیلئے مالی تعاون کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے 8 فروری کے جلسے کیلئے مالی تعاون کی اپیل کردی۔کے پی کے صدر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ علی امین نے اس وقت پارٹی سنبھالی جب کوئی پارٹی سنبھالنے کو تیار نہیں تھا، علی امین گنڈاپور سے جلسے کیلئے پیسوں کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ویلج کونسل کو جلسے کیلئے اپنی سطح پر گاڑیوں اور کارکنوں کا انتظام کرنا ہوگا، ہمارا فوکس 8 فروری کے جلسے پر ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسے کرنے جارہے ہیں ۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں ہونیوالے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہے، جلسے کیلئے تمام رہنماؤں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔خیبرپختونخوا کے ہر ایم این اے کو 500 سے زائد ورکرز نکالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فروری کے جلسے جلسے کیلئے کے صدر

پڑھیں:

بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا

بلوچستان ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کے کارکنوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

 یاد رہے کہ بی این پی کے 70 کارکنوں کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ بی این پی کے وکلا کے مطابق مذکورہ کارکنان کو مستونگ میں دھرنا دینے کی پاداش میں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم، صوبے بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

کارکنان کی رہائی کا فیصلہ جسٹس روزی خان اور جسٹس سردار حلیمی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سنایا۔

کارکنوں کے وکلا نے حکومتی نوٹیفکیشن بھی عدالت میں جمع کروایا۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے اپنا دھرنا کیوں ختم کیا ہے؟

سماعت میں بی این کی جانب سے ساجد ترین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا پیش ہوئے جبکہ حکومت کی پیروی ایڈووکیٹ جنرل نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان ہائیکورٹ بی این پی بی این پی دھرنا بی این پی کارکنان رہا

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک ذاتی اپیل
  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • گندم کا بحران؟ آرمی چیف سے اپیل
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا
  • پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبرآ گئی
  • نہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم