ـ
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کے مشہور گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کا کورین ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

جنوبی کوریا کے گلوکار سونگ ون سب عرف ایشیا کورڈ نے کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو 2.0‘ کو کورین زبان میں پیش کیا ہے۔اُنہوں نے گانے کے کورین ورژن کو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔سونگ ون سب نے گانے کا کورین ورژن شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے بہت سے لوگوں کی فرمائش پر ایک اور نیا گانا گایا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔کورین گلوکار نے مزید لکھا ہے کہ میں نے گانے کی ویڈیو میں کورین سیکھنے والے طلباء کے لیے سب ٹائٹلز بھی شامل کیے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اس سے طلباء کو کچھ مدد ملے گی۔’کہانی سنو 2.

0‘ کی طرح اس کے کورین ورژن کو بھی بہت پزیرائی مل رہی ہے جو کہ کیفی خلیل کی عالمی شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، فنانس کمیٹی نے منظوری دے دی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کورین ورژن کہانی سنو

پڑھیں:

ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث

اداکارہ کومل میر جو ڈرامہ عہدِ وفا سے مقبول ہوئیں، ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم اس ڈرامے کی پہلی قسط کے بعد ان کی ظاہری شکل اور اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ کومل کی شکل ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے باعث پہلے سے خاصی مختلف لگ رہی ہے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ایک صارف نے کہا کہ کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کا چہرہ "بوٹاکس فیس" جیسا لگ رہا ہے کچھ افراد نے جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ پرکشش اور دلکش نظر آتی تھیں کومل میر کی یہ نئی شکل اور اداکاری کا انداز مداحوں کو تقسیم کر چکا ہے جہاں ایک طرف تنقید ہو رہی ہے وہیں کچھ صارفین ان کے نئے تجربے کو سراہ بھی رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • ’بلیک پرل‘ نامی گھوڑا پیانو بجا کر بچی کو ہوش میں لے آیا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل
  • عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
  • سوشل میڈیا اور ہم
  • 41 سالہ ڈی ویلیئرز کے ’’ریلے کیچ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل
  • 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی سزا ہوگی؟
  • کون ہارا کون جیتا
  • ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے