Express News:
2025-07-06@16:39:49 GMT

سونے کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

کراچی:

عالمی مارکیٹ  میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی  سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 14ڈالر کے اضافے سے 2792ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔

ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر 291800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 250171 روپے تک پہنچ گئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

وفاقی حکومت کاقرضہ 76ہزار 45ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 76 ہزار 45 ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک نے مئی 2025 تک کے وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق حکومت کا مقامی قرضہ 53 ہزار 460 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضہ 22 ہزار 585 ارب روپے ہو گیا۔

دستاویز کے مطابق ایک سال میں حکومتی قرضوں میں 8 ہزار 312 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 25-2024 کے پہلے 11 ماہ میں حکومت کا قرضہ 7 ہزار 131 ارب روپے بڑھا، مئی میں قرضے میں 1109 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اپریل 2025 تک حکومتی قرضے 74 ہزار 936 ارب روپے جبکہ مئی 2024 تک حکومتی قرضے 67 ہزار 733 ارب روپے تھے۔

پیپلزپارٹی اختلافات کا شکار، وزیراعظم انوارالحق کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے میں ناکام

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: اسٹیٹ بینک
  • پاکستان میں سونا مزید سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف
  • وفاقی حکومت کاقرضہ 76ہزار 45ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار 45 ارب روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے. اسٹیٹ بینک
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • چینی کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت فی کلو196روپے تک پہنچ گئی
  • ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
  • سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی