اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، ہر رکن کو کتنی تنخواہ ملے گی؟تفصیلات سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، ہر رکن کو کتنی تنخواہ ملے گی؟تفصیلات سب نیوز پر parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت ہر رکن کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے جبکہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی، وہ اب بھی 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے۔اسپیکر آفس کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کی منظوری ہر رکن کو سب نیوز
پڑھیں:
سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
ویب ڈیسک : سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ،آئی سی یو میں داخل کروادیا گیا
گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر آغا سراج درانی کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا ،تکلیف شروع ہونے کے بعد انہیں فوری کراچی ہسپتال لایا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہورہی ہے اور انہیں جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
پاکستان کا یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ