سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن، 10 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 10 خارجی ہلاک کردیے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان آپریشن میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی آپریشن کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز خارجی ہلاک
پڑھیں:
خصدار: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے خصدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشت گرد ہلاک کردیےہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن 17 ستمبر کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 بھارتی سرپرست یافتہا دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ بلوچستان ضلع خصدار