اب سبسکرپشن کی ضرورت نہیں‘‘، ایمیزون کی بڑی فلمیں مفت دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ایمیزون اور ایم ایکس پلیئر کی نئی شراکت داری کے تحت کئی مشہور فلمیں اب مفت دستیاب ہوں گی۔
"ایمیزون ایم ایکس پلیئر اسٹریم نیکسٹ 2025" کے دوران اعلان کیا گیا کہ ایمیزون پرائم ویڈیو کی کچھ اصل اور لائسنس یافتہ فلمیں اب ایم ایکس پلیئر پر بغیر کسی سبسکرپشن کے دیکھی جا سکیں گی۔
اب Pushpa: The Rise – Part 01 (ہندی) سمیت کئی سپر ہٹ فلمیں بغیر کسی چارج کے دیکھی جا سکتی ہیں، جن میں شامل ہیں:
درشیام 2
جگ جگ جیو
ہیروپنتی 2
بیل باٹم
پتی، پتنی اور وہ
سردار اُدھم
گہریائیاں
ایمیزون ایسا پلیٹ فارم ہے، جس پر دیکھنے کے لیے سبسکرپشن درکار ہوتی ہے، جبکہ ایم ایکس پلیئر AVOD (Advertising-Based Video on Demand) پلیٹ فارم ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ فلمیں مفت دیکھ سکتے ہیں لیکن اشتہارات کے ساتھ۔
ایمیزون اور ایم ایکس پلیئر کے اشتراک سے مستقبل میں مزید فلمیں بھی شامل کی جائیں گی۔ لانچ ایونٹ کی ویڈیو میں پونین سیلوان اور سیتا رامم کے کلپس دکھائے گئے، لیکن یہ فلمیں ابھی پلیٹ فارم پر دستیاب نہیں ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
خیبر پختونخوا کے گورنر کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار