بنگلا دیشی عوام بھی پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بنگلا دیشی ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین ۔ فوٹو فائل
پاکستان میں متعین بنگلا دیشی ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین نے فیصل آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیشی گارمنٹ بڑا برآمدی سیکٹر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان باہمی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔
بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے بنگلہ دیشی سفیر نے پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو ڈھاکا میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی دعوت دیدی۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام بھی پاکستان سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، امید ہے جلد پاک بنگلا دیش براہ راست پروازیں شروع ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان زراعت کے میدان میں مضبوط مقام رکھتا ہے۔ ڈاکٹرز، انجینئرز، ماہرین تعلیم اور دیگر افراد مشترکہ پلیٹ فارم بنائیں۔
بنگلا دیشی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستانی صنعتکار بنگلا دیش میں سرمایہ کاری کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنگلا دیشی ہائی کمشنر بنگلا دیش
پڑھیں:
بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں