Jang News:
2026-07-24@14:36:06 GMT
گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت ساڑھے 43 روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، یوں گھریلو سلنڈر کی قیمت 43 روپے 52 پیسے بڑھ گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقررکی گئی ہے۔ 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین فروری 2025 کے لیے کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایل پی جی کی کی قیمت
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔