حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو غزہ خالی کرانے واپس جائیں گے ، نیتن یاہو کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ تل ابیب نے جنگ کی طرف واپسی اور فلسطینی تحریک کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو دوبارہ نقل مکانی پر مجبور کرنے کے امکان کا اشارہ دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ترجمان اومر دوستری نے کہا ہے کہ مقصد غزہ میں حماس کی موجودگی کو ختم کرنا ہے۔ حکومت ایران کے اثر و رسوخ کے محور پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اومر دوستری نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ مکمل طور پر ختم کرنے پر راضی ہو جائے گا اگر حماس غیر مسلح ہونے پر راضی ہو جائے اور محفوظ راہداری کے ذریعے غزہ سے نکل جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ حماس مزید غزہ میں موجود نہ رہے۔ اگر یہ ایک گولی چلائے بغیر ہو سکتا ہے تو یہ بہت اچھا ہے۔ اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو ہم دوبارہ جنگ شروع کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے، استدعا کی جاتی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ حامد رضا نے وکیل خالد یوسف چودھری کے ذریعے توہین عدالت درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت دی، تیسری بار لارجر بنچ نے حکم دیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، ملاقات نہ کرانا عدالت کے احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، صاحبزادہ حامد رضا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیومیٹرک بھی کروالی۔