وزیر صنعت کا ای وی چارجنگ اسٹیشن کی ورکنگ کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور (کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے لاہور میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔یہ ای وی چارجنگ اسٹیشن اے ڈی ایم گروپ نے ملک فلنگ اسٹیشن ضرار شہید روڈ پر لگایا ہے۔یہ گروپ 3ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ای وی چارجنگ اسٹیشن کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر بے حد اہمیت اختیار کر گیا ہے،دنیا ای وی سیکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے،پاکستان کا مستقبل بھی اسی سیکٹر سے جڑا ہے۔پنجاب حکومت کا فوکس بھی ای وی سیکٹر کا فروغ ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنیوں نے پنجاب میں سستی الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔جتنے زیادہ ای وی چارجنگ اسٹیشن بنیں گے اتنی ہی زیادہ الیکٹرک گاڑیاں آئیں گی۔حکومت چاہتی ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں پنجاب میں مینوفیکچر ہوں۔ملک گروپ کے چیئرمین ملک خدا بخش،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے جلال حسن خان اور صنعتکار تقریب میں موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چارجنگ اسٹیشن
پڑھیں:
جنگ ستمبر 1965 کا 17 واں روز
اسلام آباد:جنگ 1965 کے 17 وں روز پاکستانی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں دشمن کے 4 ٹینک تباہ کئے۔
سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا، ان دو طرفہ حملوں میں بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کئے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں اپنے قبضہ میں کرلیا، پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔
صدر ایوب خان کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں موقف تھا کہ ''مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے موثر ذرائع اور طریقے وضع کئے جائیں۔''
پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر بھی قبضہ کرلیا، ان علاقوں میں اکھنور، کھیم کرن اور راجھستان سیکٹر کے علاقے شامل تھے، پاک افواج نے بھارتی فوج کے 20 افسران، 19 جے سی اوز اور 530 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا۔