Jasarat News:
2025-07-26@00:48:43 GMT

کراچی میں آج سے سردی کی شدت میں اضافے کاامکان

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر سردی میں اضافے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں آج سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگیا ہے اور اب ہوائیں شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ ہواؤں کارخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں بھی کمی آئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جب کہ آج رات کم سیکم درجہ حرارت 11سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات

فوٹو پی آئی ڈی

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے آذربائیجان میں کوپ ٹوئنٹی نائن کے سربراہ مختار بابایوف سے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ماحولیاتی تعاون بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے کوپ 29: پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ؟ کوپ 29، پاکستان ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ کریگا

ڈاکٹر مصدق ملک نے باکو میں آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ یالچن رفیعف سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں عالمی برادری سے مربوط اور منصفانہ موسمیاتی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کا خواہاں ہے۔ ماحولیاتی مسائل سرحدوں سے ماورا ہیں، مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ پاکستان موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک اور اداکارہ کا پورا دن گھر میں بےہوش پڑے رہنے کا انکشاف
  • کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے)حافظ نعیم (
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • سیاسی اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا چاہئے،حافظ نعیم الرحمان 
  • مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ 29 کے سربراہ سے ملاقات
  • والدین یہ معلومات ضرور جان لیں!!! نادرا نے پالیسی تبدیل کردی
  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ 
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش،والدین خوشی سے نہال