پاک بنگلا دیش پائیدار تعلقات ناگزیرہے‘ اسلام آباد میں سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت ”بنگلادیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی بنگلا دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حُسین خان تھے، رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی، سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان، بنگلادیش دو برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان تمام دائروں میں مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے، سیمینار میں قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کی مدد کے لیے تھنک ٹینکس اور فنڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی، دونوں ممالک کی عوام بالخصوص نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کر نے کی اہمیت پر زور دیا گیا، مقررین نے کہا کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بنگلادیش اور پاکستان دہائیوں کی تاریخی کشیدگی کے بعد براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، سیمینار کے مقررین نے دونوں ممالک میں تعلیم، تحقیق، باہمی رابطوں اور ثقافتی تبادلوں سمیت د فاعی تعاون اور علاقائی سلامتی، سفارتی تعلقات اور تعاون کے مواقع، تجارت اور معیشت تجارت، ٹیکنالوجی، اور پائیدار ترقی میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا اور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پائیدار ترقی کا انحصار امن اور استحکام پر ہے: اسحاق ڈار
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیانائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا انحصار امن اور استحکام پر ہے، خطے کی خوشحال ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔
ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہے، اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او تنظیم کے طریقہ کار میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔