فلاڈیلفیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ ابھی تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں، جس میں سے 28 لاشوں کی شناخت ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
پشاور (ویب ڈیسک) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں جن کو آبائی گاؤں مالی خیل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جاں بحق نوجوان حسن کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا لیکن اب طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں پاراچنار کے 15 افراد بھی شامل تھے جب کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 6 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
مزید :