بلاول کی ہدایت‘ سندھ میںصنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی(سٹاف رپورٹر) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صنعتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لیے اپنی سربراہی میں ایک مشترکہ ''فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی'' قائم کرنے کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ نے ایک الگ اجلاس میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دونوں اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں اور صنعتکاروں کو درپیش تمام ریونیو اور پولیس سے متعلق مسائل حل کریں۔انہوں نے صنعتکاروں کے ساتھ مل کر دونوں موجودہ اور آئندہ سرمایہ کاری کے لیے سہولیات سے متعلق تجاویز پر کام کرنے کی ہدایت دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں جنرل منیجر گی لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بیلن نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
وفود نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین کنسٹرکشن کمپنی