پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے بند ، فلائٹس متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور : لاہور اور پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ایک بار پھر اثرات مرتب کیے ہیں، جس کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آ گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مختلف راستوں پر دھند کے باعث موٹروے بند کر دی گئی ہے۔ خاص طور پر موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب، ایم 11 لاہور سیالکوٹ، اور ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
دھند کے سبب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 724 تاخیر کا شکار ہیں، جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 523 طیارے کی کمی کی وجہ سے اڑان نہیں بھر سکی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھند اگلے کچھ دنوں تک برقرار رہ سکتی ہے، اور مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، اپ گریڈڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح بھی اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے سستا ہے، اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت پہنچانا ہے، لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔