پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے۔
بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عقائد کا احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینارٹی کارڈ لانچ کر کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے، اقلیتوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کریں، ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
چیلوں اور کوؤں کے کتنے گھونسلے ہٹائے گئے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
مریم اورنگزیب—فائل فوٹوسینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایریئل سرویلنس اسکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ریکارڈنگ کا عمل جاری ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام غیر محفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جارہی ہیں۔ فضائی حادثات کے خدشات نمایاں ہوئے تو فوری گھونسلوں کی صفائی کاآپریشن شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعملپنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا ہے کہ محکمۂ ماحولیات ہوائی اڈوں اور حساس علاقوں میں پرندوں کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ 20 چیلوں اور 30 کوؤں کے گھونسلے مکمل طور پر ہٹا کر علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔