ملکۂ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، بارش و برفباری جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملکۂ کوہسار مری نے برف کی چادر اوڑھ لی، اس کے گرد و نواح میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں مزید بارش و برف باری کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ رات سے مری میں ڈھائی انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی صورتِ حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبرین ہوائیں چلنے کے باعث کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، مستونگ اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
آزاد کشمیر میں اٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں میں رات سے بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری جا ری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موسم خشک اور پی ڈی ایم اے علاقوں میں رہنے کا
پڑھیں:
پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔