پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے بند کر دی گئی جبکہ فلائٹ شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حد نگاہ انتہائی کم دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کی وجہ سے بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 اور موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے بند کردیاگیا۔ دوسری جانب دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 402 اور دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 724 تاخیر کا شکار ہے، لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 523 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث اڑان نہیں بھر سکی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
—فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔
صوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، یہ خودکشی ہے یا قتل ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔