Nawaiwaqt:
2025-09-18@14:49:22 GMT

ضرار خان کے کیریئر میں ماہرہ خان کا کردار

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ضرار خان کے کیریئر میں ماہرہ خان کا کردار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان ایک فٹنس ٹرینر اور سوشل میڈیا کونٹینٹ کریٹر بھی ہیں۔اداکار ضرار خان نے حال ہی میں ڈیجیٹل سائٹ فوچیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح اداکارہ ماہرہ خان نے انہیں شوبز میں کیرئیر بنانے میں مدد کی۔اداکار ضرار خان نے کہا کہ میرے والد کا تعلق کوہاٹ جب کہ والدہ کا تعلق پشاور سے ہے ہم پشتون ہیں لیکن اب میری فیملی لاہور میں مقیم ہے۔اداکار نے کہا کہ والد پاک فوج میں تھے، جس کی وجہ سے میرا بچپن متعدد شہروں میں گزرا اور اسی کے ساتھ میں نے متعدد تعلیمی اداروں سے تعلیم بھی حاصل کی۔ضرار خان نے اپنے کیرئیر سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ سب سے پہلے مجھے ایک اشتہار میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، جس کے بعد مجھے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں مختصر کردار کی پیش ہوئی۔اداکار نے انکشاف کیا کہ میں ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی کاسٹ میں بھی شامل ہوں، میں نے اس فلم میں مختصر کردار ادا کیا ہے، یہ فلم اب تک نامعلوم وجہ کے بنا پر ریلیز نہیں ہوئی ہے۔ضرار خان نے بتایا کہ فلم ’نیلو فر‘ میں کام کے دوران ہی میں ماہرہ خان کو پسند آیا جس کے بعد انہوں نے مجھے کام کی پیش کش کی، ماہرہ خان نے مجھے اپنی اسپورٹس سیریز میں شامل کیا اور پھر یوں شوبز میں میرے کیریئر کی شروعات ہوئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ 

اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘

محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔

یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان اداکار سونو سود سے کیوں جلتے تھے؟فلم دبنگ کے ہدایتکار کا حیران کن انکشاف
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • ’انسانوں نے مجھے مارا‘: چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن ’فائٹ ٹیسٹ‘ میں بھی ڈٹا رہا
  • سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
  • ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کر گئے
  • ڈکی بھائی کی طرح انڈیا کے نامور اداکار اور سابق کرکٹرز بھی آن لائن جوئے کی تشہیر پر گرفت میں آگئے
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ