اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کی راولپنڈی میں میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں آمد ،صدر مملکت نے گزشتہ دنوں میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات، اِظہار تعزیت کیا،
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کے ورثاء کے ساتھ اظہار افسوس، ہمدردی کا اظہار کیا،۔
صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
صدر مملکت نے شہید اور اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر مملکت کی شہید کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار میجر حمزہ اسرار شہید کے

پڑھیں:

26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ، عالیہ حمزہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، یہ عدالتیں خود قید ہیں ہمیں کیا انصاف دیں گی، کبھی جج چھٹی پر تو کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوجاتا ہے، ہم رول آف لا کی لڑائی لڑتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی شکل میں عذاب قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں، ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلیٰ کی طرح رسی سے نہ چلتے۔ اس سال شدید مہنگائی کے باعث قربانی 30 فیصد کم ہوئی ہے۔ گفتگو میں عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ نوجوان آج بے روزگار ہیں، بجٹ نے تباہی پھیر کر رکھ دی ہے، اب ہم قوم اور کسانوں کے پاس جائیں گے، پارلیمنٹ پنجاب اسمبلی کے باہر فارم 45 کی اسمبلیاں لگائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے صو بائی بجٹ مسترد کردیا
  • 26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ، عالیہ حمزہ
  • 26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا: عالیہ حمزہ
  • سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن کی اہلیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات والدہ محترمہ انتقال کر گئی ، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ہوگا
  • 26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، عالیہ حمزہ
  • اسرائیلی حملے میں ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری شہید
  • پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز پر اسرائیلی حملے میں میجر جنرل محمد باقری شہید، مغربی میڈیا
  • کراچی: ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کیلئے صرف 28 اہلکار تھے، ذرائع
  • اسرائیل بغیر امریکی حمایت ایران پر حملہ نہیں کر سکتا: ملیحہ لودھی