سمندر میں غوطہ خوری کرتے ہوئے گرنے والا کیمرا 8 ماہ بعد مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اوٹاوا:کینیڈا کے علاقے وکٹوریہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب سمندر میں غوطہ خوری کے دوران گرنے والا کیمرا 8 ماہ بعد اپنے مالک تک واپس پہنچ گیا۔
حیران کن واقعہ کین کیلے کے ساتھ پیش آیا، جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ سمندر میں غوطہ خوری کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 30 فٹ نیچے پانی کی سطح سے انہوں نے ایک کیمرا دریافت کیا۔ کیمرے میں پانی تو چلا گیا تھا، مگر ایس ڈی کارڈ بدستور کام کر رہا تھا، جس میں ایک ویڈیو بھی موجود تھی جو کیمرا سمندر میں گرتے ہوئے بنائی گئی تھی۔
کین کیلے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کیمرا گرا تو یہ سیدھا نیچے گیا اور پھر ایک کیکڑا اس کی جانب بڑھا۔ کیلے نے اس کیمرے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تاکہ اس کے مالک کو تلاش کیا جا سکے۔
کیمرا کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور آخرکار یہ Shay Lalor کی ماں تک پہنچ گئیں۔ Shay Lalor نے بتایا کہ ان کی ماں نے کیمرا کی ویڈیوز میں سے ان کی آواز شناخت کی، جس کے بعد کین کیلے اور Shay Lalor کی ملاقات ہوئی۔
Shay Lalor نے اس واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ شاید کیمرا کبھی کسی کو مل جائے، مگر یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ مجھے واپس مل جائے گا یہ بالکل ایک حیران کردینے والا لمحہ تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی
بھارت نے پاکستان کے ساتھ انڈس واٹر معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں