ناپا کا معروف اداکار طلعت حسین کو خراج عقیدت، تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی:
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا) نے معروف اداکارطلعت حسین(مرحوم) کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس نے سابق فیکلٹی ممبر اورمعروف اداکارطلعت حسین مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شام منعقد کی اورتقریب میں ان کی صاحبزادی اور اداکارہ وماہرتعلیم تزین حسین کے زیرانتظام پینل ڈسکشن کی گئی اور شرکا نے طلعت حسین کو شان دار خراج عقیدت پیش کیا اورذاتی تجربات بھی بیان کیے۔
پینل میں چئیرمین ناپا سید جاوید اقبال، انسانی حقوق کے وکیل ضیا اعوان، اداکارساجد حسن، روبینہ اشرف، حنا بیات، سہیل ہاشمی، ساجد شاہ اورڈائریکٹر جامی شامل تھے۔
پروگرام کا آغازطلعت حسین کے ریڈیو، ٹی وی، تھیٹراورفلم کے شعبوں میں کردارنگاری کے متعلق خدمات سے ہوا، اس موقع پرطلعت حسین کا لکھا ہوا ایک مختصرڈراما پن ٹو ڈیتھ کلب پیش کیا گیا۔
ڈراما پن ٹو ڈیتھ کلب کی ہدایت کاری ناپا کے سابق طالب علم اورطلعت حسین کی اسٹوڈنٹ زرقانازنے دی، کاسٹ میں ذوالفقارغوری اورمعظم ملک شامل تھے۔
ناپا کے ایک اسٹوڈنٹ زین العابدین نے میرا اورطلعت صاحب کا رشتہ کے عنوان سے ڈرامائی اندازمیں پڑھنت کی، مختصر ڈرامے کے علاوہ وقاص اور گل محمد کی موسیقی کی جگل بندی، اسٹوڈنٹس کی جانب سے تقاریرکے علاوہ طلعت حسین کی زندگی پربنائی گئی مختصردورانیے کی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔
تقریب میں مسزرخشندہ طلعت حسین کی شاعری سنائی گئی جنہوں نے اختتامی کلمات بھی پیش کیے، طلعت حسین مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب میں حاضرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیش کی
پڑھیں:
معروف صحافی خاور حسین کی گاڑی سے لاش برآمد، سر میں گولی ماری گئی:پولیس
ویب ڈیسک: سانگھڑ میں کراچی کے صحافی کی مقتول خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے، مقتول خاور کو ایک گولی سر میں لگی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو سرمیں گولی ماری گئی ہے ، تاہم یہ باور نہیں ہو سکا کہ کیا واقعہ خودکشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مقتول صحافی خاور کی لاش سانگھڑ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہے ،خاور حسین کی گاڑی سانگھڑ کے مرچی 360 ہوٹل کے باہر سے ملی جس میں ان کی لاش موجود تھی۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب