امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹائون میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کا افتتاح و دورہ کر ر ہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت خواہ کتنی ہی رکاوٹیں ڈالے ، اختیارات اور وسائل نہ دے،ہم اپنے 9ٹائونز میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، اوپن ائر جم کے پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے ۔ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین
محدود وسائل اور اختیارات کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعم الرحمن کے وژن اور وعدے کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے ،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اٹھارہویں ترمیم کے بعد وسائل پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے احکامات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے پر تیار نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ٹائون میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ٹائون چیئر مین عاطف علی خان ، وائس ٹائون چیئر مین ضیا جامعی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظام مت کے فرائض عرفان معطر نے انجام دیے ،محکمہ باغات کے ڈائریکٹر نے منعم ظفر خان کو پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت اسلامی کے ذمے داران عرفان حسن خان، یوسی چیئر مینز ، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم عرصہ دراز سے شہر پر قابض رہی اس نے کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضہ کیا ، چائنا کٹنگ کی اور عوام کو دھوکا دیا ۔ آج بھی وفاق میںحکومت کا حصہ ہے اور سندھ میں فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کو مسترد کر چکے ہیں ، فارم 47کے ذریعے اسے زبردستی مسلط کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے جس نے 13 سال سے قبضہ شدہ جگہ کا قبضہ ختم کرا کے نرسری کی صورت میں آباد کیا۔ اس نرسری میں لگنے والے پھولوں سے علاقے میں خوشبو پھیلے گی اور دیگر پارکوں میں بھی پھول لگائے جائیں گے ۔ عاطف علی خان نے کہا کہ ہم حلف اٹھانے کے فوراً بعد سے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔ بلاک ایل کی اس نرسری میں جانوروں کا باڑہ اور گٹکا فیکٹری قائم تھی۔ ہم نے اہل محلہ کے لیے ایک بار پھر سے اس جگہ کو آباد کیا اور نرسری بنائی۔ ہم بیک وقت بہت سے پروجیکٹ میں کام کررہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کام کرنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود کام کررہے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔ ضیا جامعی نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کی نرسری 6 ایکڑ کی زمین پر مشتمل ہے، گزشتہ 13 سال سے نرسری پر قبضہ کیا گیا تھا جسے ٹائون کی کوششوں سے ختم کرایا گیا،نرسری میں 20 ہزار سے زاید پودے لگائے ہیں۔ اسی نرسری سے دیگر پارکوں میں پودے لگائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نارتھ ناظم ا باد جماعت اسلامی کہا کہ نے کہا ہے ہیں

پڑھیں:

تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا عظیم مقام دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان کی ملائیشین اسلامی پارٹی پاس” کی دعوت پر موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ملائیشیا کے شہر الورسیتار میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران وسائل کا رخ اپنے عوام کی جانب موڑیں۔

کانفر نس میں  دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء کرام  اور پالیسی سازوں نے بھی شرکت کی۔

اسلامی تحریکوں کو اتحاد امت، امن کے فروغ اور عوام کی ترقی کے لیے جدوجہد تیز کرنی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی ۔

متعلقہ مضامین

  • 15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • منعم ظفر خان نے ٹائون چیئرمینوں کے ساتھ اسپرے مہم کا افتتاح کردیا،مہم شہر بھر میں چلائی جائیگی
  • مسلم حکمران زبانی بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اور فوجی کارروائی کریں ، منعم ظفر خان
  • پاکستان کی بنیاد جمہوریت‘ ترقی اور استحکام کا یہی راستہ: حافظ عبدالکریم
  • کمیٹیاں بلدیاتی اداروں پر عوام کا دباؤ بڑھائیں گی‘ وجیہہ حسن
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
  • “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان