حکومت پنجاب کی دعوت‘ 16ملکوں کے ڈیفنس اتاشیوں کا دورہ شاہی قلعہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ لاہور کا دورہ پاکستان سے وابستگی اور تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، ہمارے مہمان اپنے وطن واپس جاکر پاکستان کے سفیر بنیں گے، امید ہے دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی کا دورہ باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی شاہی قلعہ میں ظہرانہ پر 16ممالک کے ڈیفنس اتاشی سے ملاقات ہوئی۔ مہمانوں میں امریکا، روس، جرمنی، جاپان، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میانمار،
نائیجیریا، بلغاریہ، روانڈا، تاجکستان اور فلپائن کے ڈیفنس اتاشی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو مہمانوں کی جانب سے سووینئر پیش کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ڈیفنس
پڑھیں:
ڈیفنس میں وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈیفنس روڈ پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ دوسری گاڑی نے مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا جبکہ دیگر دو گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔ حادثے کے بعد مریم اورنگزیب موقع سے روانہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مریم اورنگزیب کو معمولی چوٹ آئی۔ انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔