بھارت: ہریانہ میں دھند کے باعث کار نہر میں جا گری‘ 10افراد لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بھارتی ریاست ہریانہ میں نہر میں گرنے والی گاڑی کے صرف ٹائر دکھائی دے رہے ہیں
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے فتح آباد میں شدید دھند کے باعث گاڑی نہر میں گر گئی، جس میں 12 افراد سوار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کار بھاکڑا نہر میں گرنے سے 10افراد لاپتا ہو گئے ۔ امدادی کارروائیاں رات گئے تک جاری رہیں ۔ ایک 10 سالہ لڑکے کو بچالیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔ گاڑی میں سوار افراد پنجاب میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔سردار والا گاؤں کے قریب پل عبور کرنے کے دوران شدید دھند کے باعث ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
اسلام آباد:پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔
گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔