استاد کی ریٹائرمنٹ پرطلبا کا جذباتی خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: اُستاد کی ریٹائرمنٹ پر طلبا کا جذباتی خراجِ تحسین، انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکپتن میں ایک سکول ٹیچر کی ریٹائرمنٹ پر طلبا نے انوکھے انداز میں انہیں الوداع کہا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، طلبا نے کتابوں کے سائے میں اپنے استاد اسداللّہ کو رخصت کیا، جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔
اسداللّہ نے 32 سال تک تدریس کے شعبے میں خدمات انجام دیں اور کالونی ایریا سکول میں بطور استاد فرائض سرانجام دیتے رہے تھے، ان کی محنت اور لگن کے باعث طلبا ان سے بےحد محبت کرتے تھے، جس کا اظہار ان کی الوداعی تقریب میں والہانہ انداز میں کیا گیا۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
سوشل میڈیا صارفین نے استاد کے ساتھ طلبا کی محبت اور خلوص کو سراہا اور اسے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
ادکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، مایوں کی خوبصورت تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔
پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ ان کے چھوٹے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
گزشتہ برس معاذ خان کا نکاح صبا کے ساتھ ایک سادہ اور نجی تقریب میں انجام پایا تھا اور اب ان کی مایوں کی خوبصورت تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ہے۔
مایوں کی تقریب نہایت رنگا رنگ اور خوشیوں بھری تھی، جس میں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔
ایمن خان اس موقع پر نیلے رنگ کے دیدہ زیب لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر سنہری کڑھائی اور گوٹے کا کام کیا گیا تھا، ان کے انداز نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی۔
منال خان نے بھی روایت کے مطابق ایک خوبصورت آتشی گلابی اور سنہری جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
دولہا معاذ خان نے سفید روایتی کُرتا شلوار پہنا، جبکہ دُلہن صبا نے آتشی گلابی اور نیلے رنگ کے امتزاج سے تیار کردہ خوبصورت لباس کا انتخاب کیا، جو ان کے ذاتی برانڈ MK Wears کی تخلیق تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Huzaifa Khan (@huzaifakhan_9)
ان کی جوڑی نہایت خوبصورت اور خوش باش نظر آئی اور سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مداح اس خوبصورت جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور شادی کی دیگر تقریبات کے منتظر ہیں۔
Post Views: 2