پیکا جیسے قوانین سے ملک کو شمالی کوریا بنا دیا گیا، حمد ﷲ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔
حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کردیے۔
انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟
حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھی، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں 2 روز کیلئے کرفیو نافذ
ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دو روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنریوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان بھر میں 2 اور3نومبر کو کرفیو نافذ رہے گا۔
تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں کرفیونافذ کیا جاتا ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست