ڈی آئی خان: لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے جس دوران ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔
اے سی کاریزات کا کہنا ہے کہ خانوزئی لیویز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، ملزمان کیخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔