بانی پی ٹی آئی کے لئے امریکہ سے کوئی فون کال نہیں آئی، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے امریکہ سے کوئی کال نہیں آئی ،سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے ، تحریک انصاف 8فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے ،اگر درخواست قبول نہ کی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا، 8فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی۔ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں،پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، میرے دورے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، پہلے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی تاریخیں طے کی تھیں۔محسن نقوی نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، اپنے دورے کے دوران متعدد سینیٹرز اور کانگریس مین سے ملاقاتیں کی ہیں، جن کے اثرات جلد سامنے آئیں گے ۔غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کے لیے ویزے کا غلط استعمال کرنا انتہائی غلط اور باعث تشویش ہے ، اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے ، اس میں سہولت فراہم کرنے والے ذمہ دار ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
عافیہ صدیقی اور عمران خان کی جیل پر امریکہ میں اسحاق ڈار کی گفتگو
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی جیل میں موجودعافیہ صدیقی اور اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا نام لیے بغیر ان سے متعلق گفتگو کی ہے ۔
امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹنک کونسل کو انٹریو میں اسحاق ڈار نے کہاکہ ""میرا خیال ہے کہ ہمیں کسی بھی چیز کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیئے، مثال کے طورپر جب میں کہتا ہوں کہ عافیہ صدیقی کئی دہائیوں سے یہاں ہیں اور خدا بہتر جانتا ہے کہ وہ کب تک یہاں (قید میں) رہیں گی،میں سوچتا ہوں کہ یہ غیر منصفانہ بات ہوگی ،اگر یہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں ایکشن ہوا ہے تو میرا خیال ہے یہی فارمولہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔
کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں، اگر آپ ایک مقبول سیاسی رہنما ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ کو لائسنس مل گیا ہے کہ آپ ہتھیار اٹھائیں اور عوام کو اشتعال دلا کر ایک ملک کی فوجی تنصیبات پر حملہ کردیں،یہ غداری ہے،میں جج نہیں ہوں کہ کوئی فیصلہ کر سکوں"۔
چھوٹی نہر میں پڑنے والا شگاف ستھراپنجاب کے ورکرز کی مدد سے بھر دیاگیا، ویڈیو وائرل
View this post on InstagramA post shared by Suno Dekho Pakistan (@sunodekhopakistan)
مزید :