UrduPoint:
2025-07-25@11:53:18 GMT

سوڈان کی ایک مصروف مارکیٹ پر حملہ، کم از کم 54 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

سوڈان کی ایک مصروف مارکیٹ پر حملہ، کم از کم 54 افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) اس حملے کی ذمہ داری سوڈان کے پیرا ملٹری گروپ 'ریپڈ سپورٹ فورسز‘ (آر ایس ایف) پر عائد کی جا رہی ہے۔ یہ گروپ اپریل 2023ء کے بعد سے ملک میں طاقت حاصل کرنے کے لیے سوڈانی فورسز کے ساتھ جنگ وجدل میں مصروف ہے۔

سوڈان کے آرمی چیف پر امریکی پابندیاں

'سوڈان دنیا کے لیے ایک ٹائم بم ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے'

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے سوڈانی وزارت صحت کے حوالے سے لکھا ہے کہ سوڈانی دارالحکومت کے علاقے میں موجود اُم درمان کی مارکیٹ کو شیلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے کم از کم 158 افراد زخمی بھی ہیں۔

دیگر رپورٹس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ہلاکتوں کی تعداد 56 بتائی ہے۔

ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈر نامی ڈاکٹرز کی امدادی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کرس لاک ایئر اُس وقت اُم درمان کے الناؤ نامی ہسپتال میں موجود تھے جب وہاں زخمیوں اور لاشوں کو لانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ''میں مرد اور خواتین اور بچوں کی لاشیں دیکھ سکتا ہوں اور ایمرجنسی روم میں ہر طرف زخمی افراد پڑے ہوئے ہیں۔

‘‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ''ڈاکٹرز ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں مگر وہاں درجنوں شدید زخمی افراد کو مسلسل لایا جا رہا ہے جبکہ مردہ خانہ بھی بھر چکا ہے۔‘‘

سوڈان کے حکمران عبدالفتاح البرھان، جو ملکی فوج کے سربراہ بھی ہیں اور ان کے سابق نائب محمد ہمدان دگلو کے گروپ آر ایس ایف کے درمیان طاقت کے حصول کے لیے جاری تشدد کے سبب 12 ملین سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یہ تعداد اقوام متحدہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

مغربی ممالک اور انسانی حقوق کے گروپ افریقی ملک سوڈان کے ان دو متحارب گروپوں پر بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کرنا، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد اور سویلین عمارات کو نشانہ بنانا، جن میں ہسپتال اور چرچ بھی شامل ہیں۔

ا ب ا/ک م (ڈی پی اے، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوڈان کے

پڑھیں:

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی

ملک بھر میں مون سون کے سپیل نے شدت اختیار کر لی ہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے صوبائی دارالحکومت کے علاقوں اسلام پورہ گلشن راوی مال روڈ لوئر مال مزنگ اور انارکلی میں بادل جم کر برسے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا نالہ لئی میں پانی کی سطح دس فٹ تک بلند ہو گئی جبکہ راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار سات سو انچاس فٹ تک پہنچنے پر سپل ویز کھول دیے گئے تاکہ اضافی پانی کو نکالا جا سکے محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو سو باون تک پہنچ چکی ہے جبکہ چھ سو گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں ایک سو اکیس بچے پچاسی مرد اور چھیالیس خواتین شامل ہیں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں ایک سو انتالیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے خیبر پختونخوا میں ساٹھ سندھ میں چوبیس بلوچستان میں سولہ اسلام آباد میں چھ اور آزاد کشمیر میں دو افراد جان سے گئے ہیں حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر نشیبی یا خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں سیلاب؛ جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی، 500 سے زائد گھر تباہ
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • بھارت میں جبری مذہبی تبدیلیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے گروپ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی
  • مون سون بارشوں سے تباہی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جا پہنچی، 800 سے زائد مکانات مکمل تباہ