چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔ ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی معلومات بھی طے شدہ وقت پر فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں ہونے والے
پڑھیں:
سعودی عرب : فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-10
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سیزنل فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا ویکسین اب موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزارت کے مطابق ویکسین مؤثر طریقے سے انفیکشن کی شدت کو کم کرتی ہے ساتھ ہی انتہائی نگہداشت کی ضرورت کو کم کرتی ہے، اور موسمی انفلوئنزا سے وابستہ اموات کی شرح کو کم کرتی ہے۔ وزارت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سب سے زیادہ خطرے والی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، مدافعتی ادویات لینے والے، 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد، 6ماہ سے 5سال کے بچے، حاملہ خواتین، موٹاپے کے شکار افراد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان رسک والے افراد میں شامل ہیں۔گزشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق، انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل ہونے والے 96 فیصد مریضوں کو ویکسین نہیں ملی تھی جو کہ تحفظ اور روک تھام میں اس کے اہم کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔