Jang News:
2025-06-09@20:19:42 GMT
جہلم: نوجوان بہن کو 2 بھائیوں نے ویڈیو بنانے پر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
جہلم میں 20 سال کی لڑکی کو 2 بھائیوں نے ویڈیو بنانے پر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانا چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی، لڑکی کی موت کو اہلخانہ نے خودکشی کہا تھا۔
پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 2 بھائیوں اور چچا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دادو کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کو بچا لیا گیا، تیسرے کی تلاش جاری
—فائل فوٹودادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کے قریب دادو کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان درگاہ سعیدی موسانی سے واپسی پر نہاتے ہوئے دادو کینال میں ڈوبے۔