زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانون سازی کیلئے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کے روز ( کل ) صبح طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زراعت پر ٹیکس سے متعلق پیپلز پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا ہے اور معاملے پر سندھ کابینہ کا اجلاس کل صبح طلب کیا ہے جس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی شرائط کی وجہ سے زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے اور پنجاب اور کے پی کے زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کرچکے ہیں۔
قانون کے مسودے کی منظوری کے بعد صوبے بھر میں زراعت اور اس سے منسلک لائیواسٹاک پر بھی ٹیکس لاگو ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر
سٹی 42 : ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر،ایف بی آر نے جون کی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
ٹیکس گزار 4 اگست تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں گے ۔ اس سے قبل ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 جولائی تھی ۔
تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہزاروں ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا پا رہے تھے ۔ٹیکس گزاروں اور ٹیکس بار کی جانب سے ڈیڈ لائن میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری