پشاور: منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 42 ملزمان گرفتار، 31 کلو آئس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پشاور میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک دن میں 42 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 31 کلوگرام آئس برآمد کر کے 38 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں بین الصوبائی منشیات اسمگلرز بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے 6 منشیات فروش گرفتار، 70 لیٹر دیسی شراب و چرس برآمد منشیات فروشی کے الزام میں میاں بیوی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمات درجپولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں27 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی کےلیے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
کراچی:قیوم آباد میں کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اورنازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت سفاک ملزم کےخلاف ایک اورمقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پرملزم اورمالک مکان کےخلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم شبیر شربت والے اورمالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ ملزم شبیرکمرے میں بچے اوربچیوں کو لاکر نازیبا حرکات کرتا تھا۔
پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گرفتار ملزم سے برآمد ہونےو الا موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔ تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے۔ گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔