ایک ارب سے زائد کا بھتہ بٹ کوائن کی صورت طلب، ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔
مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کرایا۔
تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملک ریاض
پڑھیں:
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔