پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کا مختلف اضلاع کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پاکستان کنول شوزب کے احکامات کے تحت پی ٹی آئی سندھ کی صدر سرینہ خان نے حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین اور جامشورو کا دورہ کیا جہاں متعلقہ ضلع کی صدر اور کابینہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا ، اس دوران ممبر سازی کیمپس بھی لگائے گئے ، اس موقع پر وومن ونگ سندھ کی صدر نے بڑی تعداد میں موجود خواتین سے خطاب کیا اور تحریک انصاف اور عمران کے نظریئے کے بارے میں آگاہ کیا خواتین نے عمران خان کے نظریہ کو سراہتے ہوئے بڑی تعداد میں ممبر سازی میں حصہ لیا اورباقاعدہ تحریک انصاف کی ممبر بنی اور عمران خان خان کے نظریہ کو گھر گھر پہنچانے کا وعدہ کیا، اس موقع پر اجتماع سے خطاب سرینہ خان نے کہاکہ پی ٹی آئی پر سیاسی انتقامی کارروائیوں کی حد ہوچکی ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی صدر
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔