جماعت اسلامی ٹنڈومحمد خان کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر عبدالعزیز گدی پٹھان انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ماتلی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ٹنڈو محمدخان کے سابقہ ضلعی امیر بانی آل پاکستان گدی پٹھان ایجوکیشنل سوسائٹی سابقہ صدر مرکزی انجمن گدی پٹھان پاکستان ڈاکٹر عبد العزیز گدی پٹھان مختصر عرصہ علیل رہنے کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ٹنڈو محمد خان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں ذمے داروں سمیت سیاسی سماجی علمی ادبی ڈاکٹرز کاروباری شخصیات اور آل پاکستان گدی پٹھان برادری آل پاکستان ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمے داران اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا، جماعت اسلامی ضلع بدین کے نائب امرا سیددائووشاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ، الخدمت فاؤنڈیشن بدین کے صدر غلام رسول احمدانی، جماعت اسلامی ٹنڈومحمدخان کے نسیم اختر ،عشرت سعید قریشی، میر نعیم گدی، علی محمد گدی تاجران فیڈریشن ٹنڈو محمد خان کے جنرل سیکرٹری سلیم گدی بھائی ایم پی اے ٹنڈومحدخان سید اعجاز شاہ انڈس اسپتال کے چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال میمن انجمن تاجران ماتلی کے جنرل سیکرٹری عطا محمد گدی جماعت اسلامی ماتلی شیخ شوکت ڈاکٹر عبد المالک شیخ،مرکزی انجمن گدی پٹھان کے صدر راشد گدی آل پاکستان گدی پٹھان ایجوکیشنل سوسائٹی کے محمد کاشف گدی و دیگر نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ا ل پاکستان
پڑھیں:
26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہے۔
انہوں نے پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کے قتلِ عام میں شریک ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ اختلاف ہے لیکن ملک کی بقاء کے لیے سب کو ایک ہونا چاہیے، ہم غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کو کسی سے بھی اختلافات ہوں لیکن ایسے موقع پر سب کو ایک ہونا چاہیے۔