ڈی آئی خان، لیویز کی گاڑی پر فائرنگ، 4اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
٭مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے ، علاقے کا سرچ آپریش
٭ملزمان کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سکیورٹی حکام
(جرأت نیوز )ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں خانوزئی لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کیلئے جارہے تھے جس دوران ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔اے سی کاریزات کا کہنا ہے کہ خانوزئی لیویز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 4لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، ملزمان کیخلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جا نیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع
ڈی ایچ اے راولپنڈی میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز 3 ٹیمیں بناکرمختلف مقامات پرتلاش کی جائے گی،پہلی ٹیم جائے وقوعہ سے پا نی کے بہا ئوکے ساتھ سواں پل جی ٹی روڈ تک سرچ کررہی ہے ،دوسری ٹیم سواں پل سے پانی کے بہا ئوکے مخالف سمت آپ سٹریم سرچ آپریشن کررہی ہے۔تیسری ٹیم سواں پل سیڈان سٹریم گورکھپورکی جانب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،نالے کے تمام اطراف آپریشن کے دوران ممکنہ شواہد یا لاپتہ افراد تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہے،امدادی ٹیموں نے گزشتہ شب اندھیرے کے باعث باپ اور بیٹی کی تلاش کا آپریشن روکا تھا۔