کوئی کہیں نہیں جارہا ، خالدمقبول ایم کیوایم سربراہ ہیں اور رہیں گے، کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا، خالد مقبول ایم کیو ایم کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ یہ ضرور ہو سکتا ہے کہ اختلاف رائے کی صورت میں ایک فرد اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلا جائے لیکن کوئی کہیں نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ تین روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں دیکھا کہ سب ہی بھائی ایک ساتھ بیٹھے تھے، چند منٹ پہلے میں بھی وہاں سے روانہ ہوا تھا۔گورنر سندھ نے کہاکہ بحیثیت گورنر صرف ایم کیو ایم نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کو ایک کرنے میں جہاں جہاں ضرورت ہو گی کردار ادا کروں گا۔ایم کیو ایم ابھی اپنے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے۔ چ
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم
پڑھیں:
سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری — فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں۔
پنجاب کے وزراء عاشق حسین کرمانی اور عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ندیم افضل چن صاحب پی ٹی آئی چھوڑ کر اب ہمارے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے ندیم افضل چن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن ایسی باتیں نہ کریں، آپ کو جواب دینا جانتے ہیں، اپنے گریبان میں جھانکیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں رہنے والے سندھ کا کیس لڑ رہے ہیں۔
وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کیا، ماضی میں کسانوں کا استحصال کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 6 لاکھ کے قریب لوگوں کو کسان کارڈ دیا، پی ٹی آئی دور میں بلیک میں بھی کھاد نہیں ملتی تھی۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے۔
عاشق کرمانی نے بتایا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ایک سال کے دوران 20 ہزار ٹریکٹر کسانوں کو ملیں گے، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے لیے جامع پیکج کا اعلان کیا، بچوں کو ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام میں لا رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے، بتائیں سندھ اور کے پی میں کسان کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔
وزیر زراعت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز نے کسانوں کو کھاد، بیج اور ٹریکٹر پر سبسڈی دی، ہمارے مخالفین کو بھی اسکیم کے تحت ٹریکٹر ملا ہے، کاشتکاروں کو ہم نے مفت ٹریکٹر دیے ہیں، پنجاب میں ریکارڈ گندم کی بوائی ہوئی۔